Category Archives: Interviews

Gupshup With Cooking Expert Aneela Rizwan!

November Recipe Contest 2013 Winner Aneela Rizwan, is a professional recipe expert, food columnist, specializing in easy and fast recipes. She selected in NDTV famous cooking show foodistan in 2011 and also won PTV’s cooking competition (five mints recipe). In live cooking shows, many of celebrities like and appreciate her cooking, food dressing and presentation.

Here is a Chit Chat with Kfoods.pk winner Chef Aneela Rizwan to know about her personal life and journey as a Chef by Kfoods.pk

Aneela Rizwan Chef Aneela 3Aneela rizwan 2.. Aneela rizwan 5Chef Aneela Rizwan 2 Aneela rizwan 6

Chit Chat with Chef Aamir Iqbal !

Aamir Iqbal is one of the most well-known Chef personality and hosting an innovative and famous shoChef Aamir Iqbalw “Zaiqedaar” on Zaiqa Tv. From the early age he was interested in cooking however he started his career in culinary art by some renowned experts in the related field. His recipes and cooking shows are very much appreciated by their audience. Here is a detail interview of Chef Amir in Urdu with lots of interesting info of his personality.

بااخلاق اور مروت اس شیف سے ہونے والی گفتگو آپ بھی پڑھئے

٭سب سے پہلے یہ بتائیے کہ آپ کی آمد اتفاقیہ تھی، حادثہ ،شوق، یا مجبوری؟”دلچسپی نہیں تھی کیونکہ ہمارے خاندان میں تو لڑکے انٹر کرتے ہی افواج ِ پاکستان کی سروسز جوائن کرلیتے ہیں۔ خال خال ہی کوئی لڑکا ادھر نہیں جاتا تو وہ کوئی کاروبار کر لیتا ہے میں بھی کسی وجہ سے فوج میں نہ جاسکتا تو دوسری دلچسپی اور ترجیح ٹیکسٹائل کا کاروبار تھا یا پھر فوڈ انڈسٹری، فوڈ میں اس لئے آگیا کہ کھانے کا شوق تھا ۔ سوچا ادھر جا کر کچھ نیا کام کروں گااور کھانے بھی نئے نئے اندا زسے پکے ہوئے ملیں گے اس طرح 2000ءمیں اپنا کیریئر شروع کیا“

٭اپنے کیرئیر کا کوئی انوکھا ، دلچسپ اور حیرت انگیز واقعہ؟

”دہلی جاکر اپنے پاکستانی شیفز اور بھارتیوں کے ساتھ مقابلے میں حصہ لینا بڑا یاد گار مرحلہ تھا ۔ یہاں سے 8شیفز گئے تھے۔ میں نے ہی کیا سب ہی نے اپنے مکمل کیرئیر کے تجربوں کا نچوڑ پیش کیا۔ مجھے میری توقعات سے بڑھ کر پسند کیا گیا۔جس کے لئے میں اللہ تبارک وتعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروںکم ہے۔اس مقابلے میں میری پوزیشن تیسری کے رینک تک جا پہنچی تھی۔ فوڈستان کے نام سے یہ پروگرام بھارتی چینیل کے علاوہ جیو نے بھی پیش کیا اور اس کے اسپانسر بھی ڈالڈا فوڈ ز ہے۔“

٭کوئی خاص کیوزین جسے پکاتے ہوئے اعتماد محسوس کرتے ہوں؟
میرا خیال ہے دس بارہ برس ہوگئے اب تو ہر خطے کا کھانا اعتماد سے ہی بنتا ہے۔ میڈیٹریر نئن ہو اٹالین یاد یسی کچھ بھی پکو الیںمگر دیسی میںبھی میرا نقطہ روایت سے قدرے جدا انداز لئے ہوئے ہے۔

٭بھارتی شیف اور ہمارے ہنر کاروں میں کیا فرق محسوس کیا؟
”دراصل پکانے والے کے پاس سبزیوں ،مصالحوں کی جتنی ورائٹی ہوگی اس کو اسی قدر کام کرنے میں لطف آئے گا۔ ہمارے اور ان کے طریقوں میں ورائٹی کا ہی فرق ہے۔ دوسرے وہ مصالحوں کو بہت زیادہ بھونتے نہیں جب تک ہم دیر تک بھون کر گوشت بناتے ہیں۔ وہ زیادہ پڑھے لکھے، اپنے شعبے کی جزئیات پر کامل حد تک جمے رہنے والے اور بہت حد تک منظم شیفز ہیں۔لیکن ان کے سالنوں کا رنگ ، ذائقہ اور خوشبو تقریباً یکساں ہوتا ہے۔ جبکہ ہمارے ہر سالن کا ذائقہ ، رنگ اور خوشبو منفرد ہوتے ہیں“

٭اگر آپ کوئی دعوت ترتیب دیں تو آپ کا مینو کیا ہوگا؟
Chef Amir Iqbal”میرے عزیز و اقرباءاور دوست احباب بھی میرے جیسے دیسی ہی ہیں تو پھر تکلف کیا ؟میرے اسٹارٹر میں فرائی چکن ونگز اور سلاد ہونا بہت ضروری ہے۔مجھے ذاتی طور پر شوربے والا سالن پسند نہیں تو میری کوشش ہوگی کہ کوئی بھنا ہوا سالن تیار کرلوں ۔ تاہم باربی کیو ، روسٹڈ یا بیکڈ چکن یا بیف کسی شمل میں ہو تو اچھا ہے۔میٹھے میں دو انتخاب ہوں تو اچھا ہے مثلاً شاہی ٹکڑے مجھے بہت پسند ہیں۔لیکن میں دودھ والے ٹکڑے نہیں بناتا میں اسے سکٹ کرکے سینڈوچ کی شکل میں بنانے کا تجربہ کرچکا ہوں۔ دعوت والے روز بھی ایسا ہی میٹھا بناﺅں گا اس کے علاوہ مجھے ایک پڈنگ بنانی آتی ہے۔ جسے کیریمل ساس کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔“

٭گھر کے کچن سے کیا ٹھیک ٹھاک دوستی ہے؟
”نہیں کوئی ایسی خاص نہیں“

٭کیا آپ شادی شدہ ہیں۔
”حال ہی میں شادی ہوئی ہے۔“

٭کبھی والدین کی طرف سے فرمائش ہوئی کہ کچھ بنا دو۔
”کبھی کبھی فرمائش کر بھی دیتے ہیں۔ لیکن امی ہی کھانا پکاتی ہیں اور بہت لذیز بناتی ہیں۔“

٭ذائقہ خداوندی نعمت ہے یا ریاضت کا ثمر؟
”ذائقہ قدرت کی ہی ودیعت ہے ہم بار بار کی پریکٹس سے اپنے ہنر میں اضافہ کرتے ہیں ۔ نکھار لاسکتے ہیں“

٭آپ کے کھانوں سے متعلق کیا رائے دی جاتی ہے۔ذائقہ دار یا بس ٹھیک؟

”پہلی بات ہی زیادہ ٹھیک ہے۔میری تو سات پشتون میں سے کوئی پکوان سے وابستہ نہیں جو کچھ سیکھا لگن ، محنت اور شوق سے سیکھا اور سیکھا رہے ہیں۔“

٭گھر سے باہر کھانا کھانے جائیں تو آپ کا انتخاب کیا ہوگا؟

”مجھے ذاتی طور پر گھر ہی میں کھانے کا لطف آتا ہے۔اگر باہر جاﺅں تو بھی مکمل دیسی کھانے کھاتا ہوں یا پھر جاپانی اور کوئی نہیں۔“

٭کوئی ایسا مصالحہ یا جز جس کے بغیر ہنڈیا نامکمل رہے؟
”لہسن اور صرف لہسن“

٭میٹھا سوڈا، بیکنگ سوڈا اور چائنیز نمک کون کتنا مضر صحت ہے؟
”چائنیز نمک کینسر کرسکتا ہے۔اس سے پرہیز بہت ضروری ہے۔بیکنگ پاﺅڈر استعمال کرلیتا ہوں۔مگر پکوڑوں میں سوڈا نہیںملاتا۔ یہ حربہ تو دکاندارون کا ہوتا ہے کہ پکوڑوں کی جسامت اور والیم میں اضافہ کرکے وزن بڑھا لیتے ہیں اور زائد منافع کماتے ہیں۔“

٭آپ کا انتخاب سل کے تازہ پسے ہوئے مصالحے یا تیار مصالحوں کے پیکٹ؟
”کوشش ہوتی ہے کہ تازہ پسے ہوئے مصالحے ہی استعمال کئے جائیں ان تیار مصالحوں کی خاص ٹپ یاد رکھئے کہ یہ چند گھنٹوں ہی میں اپنا فلیور کھودیتے ہیں جبکہ ہم مہینوں تک ان مصالحوں کو اسٹور کرکے بہترین ذائقہ دار کھانے پکانا چاہتے ہیں۔“

٭کبھی ڈھابے کا کھانا کھانے کا اتفاق ہوا؟
”جی ہاں! بس کے ذریعے کبھی پنجاب جانا ہو تو راستے میں ڈھابوں کے مزیدار کھانے چکھتے ہوئے جاتا ہوں ، وہاں کا بھنا قیمہ، دال ماش فرائی اور دوسرے کھانے بے حد لزیذ پائے۔“

٭اپنے علاوہ آ پ کو کون کون سے شیفز پسند ہیں؟
”بین الاقوامی سطح پر جیمز مارٹن، جیمی اولیو اور انجیلا لائسن کا کام بہترین ہے۔ مقامی میں شیف جلال (جو میرے محترم استاد بھی ہیں) اور محبوب مندو خیل ان کے بعد اور کوئی نہیں۔“

٭فوڈ چینلز کے بارے میں کیا رائے دیں گے ؟ بہتر ہیں، مزید ہونے چاہئیں یا یہی معیاری پروڈکشنز نہیں دے رہے؟
”ہمارے یہاں فوڈ چینلز آنے کے بعد افرادی قوت کو روزگار ملا مگر دوسری جانب پرگراموں کے تخیل اور فکری زاویے میں ٹھہراﺅ آگیا کب تک یکساں سے سیٹ ، اسٹوڈیو کی ویسی ہی لائٹنگ لگا کے روایتی انداز کے کھانوں کی ترکیب بتا تے رہیں گے۔ لوگ اب قورمے، بریانی کی ترکیب سے بور ہوچکے ہیں۔چند سال تک یہ نئے ، دلچسپ اور انوکھے معلوم ہورہے تھے مگر اب دیکھا جائے تو نیا پن کچھ نہیں ہے۔ میرا یقین ہے کہ پاکستانی چینلوں کو چند برس بعد کوئی نیا تخیل آزمانا پڑے گا ورنہ یہ اپنی مقبولیت برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔“