Cucumber Best for Your Health and Beauty [Urdu] !

Cucumbers are the fourth most cultivated vegetable in the world and well-known to be one of the best foods for your health and Beauty. It is basically a healthy food with low in calorie, no fat content present and excellent source of vitamins and minerals. Sometimes cucumber is also used as bleaching agents. It has various benefits to provide so here we are with some of its benefits regarding health and beauty in Urdu.

9954535_m

خصوصیات
کھیرا ۔جلد کے داغ دھبے دور کرکے انہیں جاذب اور پرکشش بنا تا ہے۔اس سے جھریاں غائب ہوتی ہیں، گھٹیا اور جوڑوں کے درد کے علاج میں استعمال ہوتا ہے۔دافع سوزش ہے۔گرمی میں جلد کی سرخی کم کرتا ہے۔پھیپھڑے اور سینے کے امراض میں مفید ہے۔

cucumber_facial_mask

استعمالات
سینے میں جلن اور معدے میں تیزابیت دور کرنے کے لئے تازہ کھیرے کا جوس نکال کر پئیں، کچا کھائیں۔چھلکا سمیت کھانا زیادہ مفید ہے۔
٭معدے اور چھوٹی آنت میں اگر زخم یا السر ہوں تو دن میں ہر دو گھنٹے بعد100سے 150ملی لیٹرکھیرے کا جوس پئیں۔
٭آنکھیں اگر سرخ ہورہی ہوں، جل رہی ہوں یا بہت تھکاوٹ محسوس کررہی ہوں تو ان کو آرام پہنچانے کے لئے کھیرے cos-05-Cucumber-mdnکی کاشیں کاٹ کرایک ایک ٹکڑادونوں پلکوں پر رکھ لیں اور آدھے گھنٹے تک آرام سے لیٹے رہیں۔
٭تیز دھوپ یا لُو لگنے کی وجہ سے جلد اگر سرخ ہوگئی ہو تواسے ٹھنڈک اور سکون پہنچانے کے لئے کھیرے کا جوس پیٹھ اور دیگر حصوں پر لگائیں۔
٭پیٹ کے کیڑوں کے اخراج کے لئے کھیرے کے خشک بیجوں کو پیس کر کھلانا مفید رہتا ہے۔
٭ایگزیما،آرتھرائس اورگھٹیاکی تکلیف کم کرنے کے لئے روزانہ کھیرے کا جوس پئیں۔
٭اگر اآپ کی جلد کشش کھونے لگی ہے تو تازہ کھیرے کو اپنی غذا میں زیادہ سے زیادہ شامل کریں۔اس مقصد کے لئے کھیرے کا فیس ماسک بھی آزمایا جاسکتا ہے۔
٭گردوں کی صحت کے لئے کھیرے کا تازہ جوس پینے یا کچاکھیرا کھانے سے پیشاب کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور پیشاب کے اندرونی راستے کی صفائی ہوجاتی ہے۔
٭پھیپھڑے یا سینے کے انفیکشن اور بخار کو کم کرنے کے لئے بھی کھیرا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

(متبادل طریقہ علاج کے ممتاز امریکی ماہر اور عالمی شہرت یافتہ نیورو سرجن سی۔” نارمن شیلی۔ایم ڈی،پی ایچ ڈی “ کی شہرہ آفاق کتاب”دی السٹریٹیڈ انسائیکلوپیڈیا آف ہیلنگ ریمیڈیز“ سے ماخوذ )

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Current day month [email protected] *