Honey kay Fawaid!

honey
Honey is a sweet food made by bees using nectar from flowers. Clover and orange blossoms, even cactus and bamboo are the source of the nectar from which bees make honey. Honey a complete meal and a complete cure. A very few people know that how much Allah make honey complete, honey is a cure for many disease.

شہد کے فوائد
شہد سے انسانی زندگی کو صحت مند اور تندرست بنایا جاسکتا ہے ۔ جب کوئی بچہ دنیا میں آتا ہے تو اسے سب سے پہلے شہد چٹایا جاتا ہے ایسا کیوں ہے  یہ بالکل  ایسے ہی ہے جیسے ایک ننی کونپل اور بیج کو نرم کھاد اور تازہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ اللہ نے شہد کوکتنا مکمل بنایا ہے۔ شہد انجینا امراض کا علاج ہے honey1اور اپنی جگہ ایک مکمل غذا ۔ یہ الگ بات ہے کہ اس گراوت زدہ معاشرے میں جہاں اور چیزوں میں بھی ملاوٹ ہوتی ہے وہاں اصلی شہد بھی بہت کم دستیاب ہے۔ یہ قدرت کا کمال نہیں تو اور کیا ہے کہ پھولوں کا رس اور شہد کی مکھیاں اسکی معمار ہیں۔ یہ رتبہ انکو جاتا ہے کہ انکے آمتیزج سے ایک ایسی نعمت وجود میں آتی ہے جس نے بڑے امراض اور پریشاینوں سے انسان کو نجات دلا دی ۔ آئے دیکھئے خدا وند تعالیٰ نے سے بیش بہا نعمت کے پیچھے کتنے انثر پوشیدہ ہیں۔

شہد تیار کرنے والی مکھی ہزاروں پھلوں کا رس لے کر صرف ایک قطرہ تیار کرتی ہے ، پھلوں کا رس مکھی کی معدہ میں جا کر کیمکل پروسیس سے گزر کر چھتّے میں جمع کیا جاتا ہے  یہ شہد کا ذخیرہ خوراک کی کامیابی کی دور میں مکھی کے کام آتا ہے۔ خالص شہد کے  حصول جوئے شیر لانے سے کم نہیں۔ بزاروں میں فروخت ہونے والا شہد، شہد نہیں ہوتا گڑ اور چینی کا ایسا آمیزہ ہوتا ہے جس میں چند قطرے شہد کے شامل کرلیے جاتے ہیں۔ اور یہ شے مختلیف ناموں سے شہد کے نام پر فروخت ہوتا ہے  ۔ کہا جاتا ہے کہ اصلی شہد کا ایک قطرہ ہی جسم کو جان کو معطر کر دیتا ہے  اور روح میں تازگی کا احساس ہوتا ہے ۔ وہ چھتّے جو پھلوں باغات کے اندر ہوتے ہیں انکا شہد سب سے بہتر ہوتا ہے۔ بعض لوگ نقلی شہد تیار کرنے کے لئے گڑ کا شیرہ پھیلا دیتے ہیں۔ مکھی اس کو چوس کر چھتے کو بھر دیتی ہے۔ ایسا شہد ذائقے میں کمتر ہوتا ہے۔ شہد جس قدر پرانا ہوتا ہے اسی قدر مفید بھی ہوتا ہے ۔ تاثیر کے لحاظ سے شہد گرم ہے اس لئے اسکو ایک مقررہ مقدار مین استعمال کرنا چاہئے۔

benefits-of-honey-n-cinnamon

شہد دودھ میں ملا کر اگر پی لی جائے تو جسم کو تقویت ملتی ہے اس کے ساتھ ہی ساتھ قلب کی قوت کے لئے اکثیر ہے ۔ جگر کی کمزوری دور کرنے میں شہد کا کوئی ثانی نہیں ہے، مسئلہ کھانسی کا ہو ، گلے کے امراض کا ، سینے پر نمونیے کا اثر ہو یا نزلہ زکام، شہد ہر جگہ کارگر ہے۔ پرانی کھانسی کے لئے اطبا کا کہنا ہے کہ اس میں چلگوزہ  باریک پیس کر ملا لیا جائے تو برسو ں پرانی کھانسی ختم ہوجاتی ہے ۔ گلے کی خراش اور دخن کی صورت میں شہد میں گلیسرین اور لیموں کا رس ملا کر استعمال کرنا چاہئے اور اگر اس آمیزے میں ادرک کا رس بھی شامل کر لیا جائے تو ےیہ فوری اثر کرتا ہے ، گردوں کی پتھری کی شکل میں زیتوں کا تیل کو شہد مین ملا کر استعمال Honey-health-benefits-PrioTimeکرنے سے پتھری نکل جاتی ہے۔ہر کھانے کے بعد ایک چمچہ شہد کا بدہضمی دور کرتا ہے ہمارے یہاں بصیار کھری اور بد پرہیزی عام ہے ، عام طور پر لوگ اس کے بجائے چورن یا ہاضمے کی  گولی کھالیتے ہیں۔ جبکہ شہد کا ایک چمچہ2 گلاس پانی میں حل کرکے پینے سے معدے کی گرمی سے نجات ممکن ہے ۔ دائمی قبض سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ہر روز نہار منہ 2 گلاس تازہ پانی میں 3 چمچے شہد شامل کرنے سے صرف 2 ہفتے کے اندر تکلیف دہ مرض سے ہمیشہ کے لئے نجات مل سکتی ہے ۔ چھوٹے بچے کے پیٹ میں درد ہو تو اسے عرقِ گلاب، عرق سونف اور عرق پودینہ میں ہم وزن شہد ملا کر پلائیں ۔ چند ہی منٹ میں درد میں آرام آجائے گا۔ اسکے علاوہ شہد آنتوں کے ہر قسم کے زخم اور کلونجی میں حیرت انگیز فائدہ کرتا ہے۔

ہمارے ہاں جوڑوں کا درد عام ہوتا جارہا ہے۔ خاص طور پر خواتین ہڈیوں کے بھربھورے پن کا شکار ہیں۔ ہر روز چائے کا ایک چمچ شہد استعمال کرنے سے جوڑوں کے درد میں آپ خاصہ آفاقہ محسوس کریں گے۔ شہد کا لیپ لڑکیوں کی جلد نکھارنے کے لئے ایک موثر ٹانک سے کم نہیں ۔ جو بچے کمزور ہوں اور انکی نشوونما انکی عمر کے مطابق نہ ہورہی ہو اگر نیم گرم دودھ میں دیسی انڈا پھینٹ کر اس میں دو چمچے شہد کے شامل کر کے روزانہ استعمال کروایا جائے تو وہ تیزی سے صحتمند ہوجائےگے۔ اطبا کے مطابق 100 گرام شہد کے اندر 320 ہرارے ہوتے ہیں اس لحاظ سے شہد تمام پھلوں، سبزیوں اور ہر قسم کے گوشت سے زیادہ طاقت بخش ٹانک ہے ۔ شہد دنیا کے ہر مرض شوگر کے مریض کو ہٹا کر  کھلایا جاسکتا ہے ۔ دماغی کام کرنے والے لوگوں کے لئے شہد ایک نعمت سے کم نہیں اس طرح بے خوابی یا کم نیند آنے کی شکل میں گرم دودھ میں اس کو شامل کرکے پینے سے قدرتی نیند آجاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Current day month [email protected] *