Kahwa Chai – Best for Your Health and Beauty !

Qehwa Chai is a world oldest Drink also known as qehwa. It is a traditional green tea that is widely consumed in Afghanistan, northern Pakistan and some regions of Central Asia as well as the Kashmir Valley. In Pakistan, it is commonly use in the Khyber-Pakhtunkhwa and Gilgit-Baltistan regions. It is a popular breakfast beverage especially during winter season it is widely consume in all province of Pakistan due to its many healthy benefits.

kehwa

قہوہ، دنیا کا سب سے پرانا مشروب

قہوے کا مستقل استعمال لا تعداد بیماریوں سے نجات کے اسباب پیدا کرتا ہے۔کیا آپ جانتے ہیں کہ چین میں کچھ قہوہ kahwa_medخانے ایسے بھی ہیں جہاں کے بیرے انتہائی ، دلچسپ اندازمیں قہوہ پیالے میں اُنڈیلتے ہیں؟ اس انوکھے طریقہ کار میں بیرے اپنے دونوں بازﺅں کو کمر کے پیچھے لے جاتے ہیں اور کتیلی کو اس انداز میں اُنڈیلتے ہیں کہ اس کی لمبی ٹونٹی میں سے قہوہ کئی گز کے فاصلے پر رکھے ہوئے پیالے میں سیدھا جا کر گرتا ہے۔ چائے ڈالنے کا یہ منفرد انداز کوئی کرتب نہیں بلکہ قدیم چینی روایت کا ایک حصہ ہے۔
قہوہ، جسے مختلف جڑی بوٹیوں اور چائے کی پتیوں کی مدد سے بنایا جاتا ہے، کو دنیا کا سب سے قدیم مشروب بھی تصور کیا جاتا ہے کیوں کہ تحقیق بتاتی ہے کہ قہوہ لگ بھگ 5ہزار سال سے استعمال کیا جارہا ہے۔
موسم خواہ گرم ہو یا سرد دنیا بھر میں قہوے کو پینے کے لئے سب سے مثالی مشروب تسلیم کیا جاتا ہے، بالخصوصKehwa main سردی کے موسم میں قہوہ پینے کا لُطف ہی کچھ اور ہے۔ یوں تو شاداب جلد اور طبعیت کی تروتازگی کے حوالے سے قہوے کا کوئی جواب ہے ہی نہیں لیکن جدید تحقیق یہ بھی بتاتی ہے کہ قہوے میں بڑی مقدار میں ایسے قدرتی اجزاءشامل کئے جاتے ہیں جو جسم کی چربی پگھلانے اور کون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ قہوے کے فوائد کا سلسلہ یہیں تک محدود نہیں ہے بلکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بلند فشار خون کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔اور اس میں موجود غیر تکسیدی اجزاءجسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بنا کر مختلف طرح کے انفیکشنز سے بچاﺅ میں بھی مدد دیتے ہیں۔
ایک اور جدید تحقیق یہ انکشاف کرتی ہے کہ قہوے کا استعمال ذیابطیس کے علاج میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس تخلیق کے مطابق قہوے میں پائے جانے والے اجزاءخون کے خلیات پر انسولین کی طرھ سے اثر انداز ہوتے ہیں اور خون میں چینی کی مقدار کو قابو میں رکھنے میں انسولین کا کردار ادا کرتے ہیں۔
کوئین لینڈ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ کی تخلیق کے مطابق سبز قہوہ خواتین کو بچہ دانی کے سرطان سے محفوظ رکھتا ہے۔ تخلیق کے مطابق دن میں 3سے 4 پیالی قہوہ پینے والی خواتین میں بچہ دانی کے سرطان کے خطرات 30فیصد تک کم ہوتے دیکھے گئے ہیں۔
چلتے چلتے آپ کو قہوہ بنانے کی ایک ترکیب بتاتے ہیں،جو وزن کم کرنے کے حوالے سے بہترین سمجھا جاتا ہے،پودینے کی 4ڈنڈیاں پتیوں سمیت، سونف ایک کھانے کا چمچہ ، پسی ہوئی دار چینی2/1چائے کا چمچہ اور ایک لیموںکا رس 2پیالی پانی میں اُبالل لیں۔ جب پانی ایک پیالی رہ جائے تو اس میں 2پیالی مزید پانی ڈال کر تھوڑی دیر لگائیں اور ایک پیالی صبح اور ایک پیالی رات میں سونے سے پہلے پی لیں۔ کچھ عرصے کے مستقل استعمال سے آپ وزن میں واضح کمی محسوس کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Current day month [email protected] *